turky-urdu-logo

شام کے دارالحکومت میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے

شام میں بشار الاسد حکومت نے اسرائیل کی جانب سے  شام کے دارالحکومت پر فضائی حملے کرنے کا دعوی کیا  ہے ۔

اسرائیلی فضائیہ نے دمشق کے ارد گرد  فوجی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے  میزائل حملے کیے۔ خبررساں  ایجنسی کے مطابق یہ حملے مقبوضہ گولن پہاڑیوں کی سمت میں کیے گئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ، یہ میزائل حملے  شامی فضائی دفاع کے ذریعہ روکے گئے ۔

تاہم اسرائیل کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں آیا۔

دمشق میں شامی فوج کے ساتھ ساتھ ایران کے انقلابی گارڈز کی سربراہی میں غیر ملکی دہشت گرد گروہوں سے وابستہ فوجی چوکیاں بھی موجود ہیں۔

Read Previous

ترکی کی معیشت مستحکم ہے اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؛ یورپی بنک

Read Next

مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں سعودی حکومت نے ترک اسکول بند کر دیے

Leave a Reply