turky-urdu-logo

کوئی ملک ترک عوام پر اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں تھوپ سکتا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ کوئی ملک ترک عوام پر اپنی مرضی کا فیصلہ صادر نہیں کر سکتا۔ استنبول میں نئے تعمیر شدہ گوزتیپ سٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن کو معلوم ہو کہ ترک عوام سیاسی، معاشی اور فوجی اعتبار سے بہت زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کا میدان ہو یا مذاکرات کی میز ترکی اپنے دشمن کو وہ سبق سکھائے گا کہ وہ اپنے دکھ بھرے تجربات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی نے صنعتی، تجارتی، ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت میں بہت زیادہ ترقی کی ہے۔ ان تمام شعبوں کے ساتھ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وقت میں ترکی نے صحت کے شعبے میں بھی حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی میں 16 اسپتال صرف اور صرف کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے لئے مختص ہیں۔

Read Previous

فلسطینی بچے یحیٰ حماد کا آج اسکول کا پہلا دن ہے

Read Next

سربیا کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ غیر قانونی ہے، فلسطینی سفیر

Leave a Reply