turky-urdu-logo

تین ترک ٹیلی کوم کمپنیوں کا BiP مسیجنگ ایپ استعمال کرنے کا متفقہ فیصلہ

ترکی کی تین بڑی ٹیلی کوم کمپنیوں ترک سیل، ترک ٹیلی کوم اور ووڈا فون نے بِپ مسیجنگ ایپ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد ترک صارفین نے مقامی طور پر دستیاب مسیجنگ ایپ استعمال کرنا شروع کر دی ہیں جن میں ٹیلیگرام، سگنل اور بِپ شامل ہے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے تینوں ترک ٹیلی کوم کمپنیوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ترک سیل کی تیار کی ہوئی مسیجنگ ایپ BiP کو استعمال کیا جائے اور صارفین کو سہولت دی گئی ہے کہ بِپ کے استعمال سے انٹرنیٹ ڈیٹا کے بغیر چیٹنگ بھی کی جا سکتی ہے۔

ترک سیل کے جنرل منیجر مراد ارکان نے کہا ہے کہ BiP کے استعمال سے ڈیٹا ملک کے اندر ہی محفوظ رہے گا۔ ترک سیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امید اونل نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تینوں ٹیلی کوم کمپنیوں میں مزید شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ ترکی میں ووڈا فون کے سربراہ اینگن آکسوئے نے کہا کہ مسیجنگ ایپ میں مقامی متبادل کو ترجیح دی جائے گی۔

Read Previous

دفاعی معاملات میں مداخلت ہر گز برداشت نہیں کریں گے، ایردوان

Read Next

ترکی میں داعش اور کُرد دہشت گرد تنظیم کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

Leave a Reply