turky-urdu-logo

ترکی میں داعش اور کُرد دہشت گرد تنظیم کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

ترک سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ دو دہشت گرد تنظیموں داعش اور کُرد دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) کے درمیان گٹھ جوڑ کا انکشاف کیا ہے۔

ترک سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کچھ ایسے دستاویزی ثبوت سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور داعش ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ترکی میں دہشت گردی کی نئی نئی منصوبہ بندیاں کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترکی کے ایدرین صوبے کے سرحدی علاقے سے سیکیورٹی فورسز نے تین افراد کو گرفتار کیا جو یونان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان میں سے دو دہشت گردوں کا تعلق کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے ہےجبکہ ایک داعش کا دہشت گرد تھا۔

ترک سیکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں پی کے کے اور داعش کے خلاف کریک ڈاوْن شروع کیا ہوا ہے۔ استنبول، انقرہ، ازمیر اور دیگر بڑے شہروں سے دونوں تنظیموں کے کئی سرگرم دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

Read Previous

تین ترک ٹیلی کوم کمپنیوں کا BiP مسیجنگ ایپ استعمال کرنے کا متفقہ فیصلہ

Read Next

دفاعی صنعت پر کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply