ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی اپنے دفاعی معاملات میں مداخلت ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔
استنبول میں جمعہ کی نماز کے بعد رجب طیب اردگان نے کہا کہ "کوئی بھی ملک اس چیز کا فیصلہ نہیں کرے گا کہ ہم اپنی دفاعی صنعت کے حوالے سے کیا فیصلے لے رہے ہیں۔ یہ فیصلہ کرنا صرف ہمارا حق ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کا رکن ملک ہونے کی کی حیثیت سے ترکی کبھی بھی خطے میں اس کے دیگر ارکان کی مداخلت منظور نہیں کرے گا۔