turky-urdu-logo

ترک گولڈن بول فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

جنوبی ترکی کے صوبہ ادانا میں ترک گولڈن فلم فیسٹیول کا فلم کی نمائش کے ساتھ آغاز کر دیا گیا۔ ترک سینما کی پر وقار تقریب ، ستائیسواں سالانہ فیسٹیول کا کورونا وبا کی وجہ سے خصوصی اقدامات کے تحت انعقاد کیا گیا۔

فیسٹیول کے ایگزیکٹو بورڈ کے عہدیدار اسماعیل تیموسین نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ وباء کی وجہ سے فیسٹیول کا آغاز سنجیدگی سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وبا کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے تحت تقریب کا انعقاد مہمانوں کے بنا کیا گیا ہےالبتہ سنیما کے شوقین افراد ادانا میں دریائے چیہان میں گنڈولا سے فلم کی تمائش دیکھ سکتے ہیں۔

چونکہ جج صاحبان ادانا نہیں آسکے اس لیے وہ استنبول میں ہی فلمیں دیکھیں گے جبکہ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد 20 ستمبر کو ہو گا۔

Read Previous

اسرائیلی فوج نے یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کا حکم دے دیا

Read Next

ترکی سپر لیگ میں بیسیکتاس نے ٹربزنسپور کو 1-3 سے شکست دے دی

Leave a Reply