turky-urdu-logo

اسرائیلی فوج نے یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کا حکم دے دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ یروشلم کی سیلیوان وادی میں القعقہ مسجد شہید کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مسجد کمیتی کے ممبر خالد ابو طحہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد کی دوسری منزل شہید کرنے کا حکم دیا ہے جو دو ماہ پہلے تعمیر کی گئی تھی۔

اسرائیلی میونسلپٹی نے فلسطین کو اس حکم پر اپیل کے لئے 30 روز کا وقت دیا ہے۔

ابو طحہ نے بتایا کہ اسرائیل کی حکومت کئی سال سے مسجدوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کئی مساجد پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں جبکہ کئی مساجد میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیل فلسطین میں کئی مساجد کو شہید کر چکا ہے اور آئے روز اسرائیلی عدالتیں یا فوج مساجد کو بند کرنے یا انہیں شہید کرنے کا حکم دیتی رہتی ہیں۔

Read Previous

اسرا بلگیچ نے پاکستانی مداحوں کے لیے اردو سیکھنا شروع کر دی

Read Next

ترک گولڈن بول فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا

Leave a Reply