
ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ ایسرا بلجیک حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی ایک وڈیو میں اردو زبان بو لنے کی کوشش کرتی ہوئی نظر آئیں ہیں۔ اداکارہ اپنے پاکستانی مداعوں کو خوش کرنے کے لیے اردو میں بولے جانے والی روزمرہ کے الفاظ بول رہی ہیں۔
نیلا کوٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس27 سالہ اسرا جو کہ حلیمہ خاتون کے نام سے جانی جاتی ہیں پاکستانی ٹیلی کمیونکیشن کمپنی جاز کے اشتراک سے بنائی گئی وڈیو میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جملے ادا کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں۔
وڈیو کے آغاز میں اسرا سلام کے بعد کہتی ہیں کہ میں ہوں اسرا بلگیچ اور آج میں کچھ مشہور پاکستانی محاورے اور جملے بولنے کی کوشش کروں گی اور آپ کو ان کا ترکش ورژن بھی بتاوں گی۔
وڈیو میں اسرا پاکستان میں روزمرہ بولنے والے جملے جیسے کہ "جینون بات ہے”، "بہت اعلی”، "کیا سین ہے”، سمیت مختلف جملے شامل ہیں بولے۔ اسرا سے جب ان کا پسندیدہ اردو کا لفظ پوچھا گیا تو انہو ں نے کہا کہ ان کا پسندیدہ لفظ ” چیتا” ہے۔
اسرا کی پاکستان میں مقبولیت میں یک دم اضافہ ہوا جب ترک تاریحی ڈرامہ ارطغرل غازی اردو ڈب ورژن کے ساتھ پاکستان میں نشر ہونا شروع ہوا۔ جس کے بعد پاکستان کے متعدد برانڈز نے اداکارہ کے ساتھ اشتراک کیا۔
اسلامی تاریح پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ سیریز عثمانی سلطنت سے قبل تیرویں صدی میں اناظولیہ خطے میں ایک عظیم جنگجو ارطغرل غازی کی جدوجہد بیان کرتی ہے۔