turky-urdu-logo

ترکی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ، پیر کو رات گئےختم ہو گا

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے ترکی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

جمعرات اور جمعہ کی رات 9 بجے سے کرفیو صبح پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ دسمبر سے شروع ہونے والا کرفیو کا سلسلہ جنوری میں جاری رہے گا۔ ترکی نے ہفتے کے چار روز کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرفیو کا نفاذ غیر ملکی سیاحوں پر بھی ہو گا۔ چار دن کے اس کرفیو میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔ ہر شہر کی مخصوص سڑکوں اور چوراہوں پر آنے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

استنبول کی استقلال اسٹریٹ اور سلطان احمد اسکوائر، دارالحکومت انقرہ کا کیزلے نیشنل ول اسکوائر اور صوبہ ازمیر کے غندوقن اسکوائر کو 31 دسمبر رات 9 بجے سے یکم جنوری صبح 10 بجے بند رکھا گیا۔

ہوٹلوں میں سالِ نو کی تقریبات پر پابندی رہی۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کی قریبی مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں۔

ملک بھر کے 8,300 مقامات پر سیکیورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ساحل سمندر پر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہیلی کاپٹرز اور ڈرون کے ذریعے نگرانی بڑھا دی ہے۔ 113 ڈرون اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بڑے شہروں میں کرفیو کی پابندی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

ترکی نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں 21.35 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرے گا

Read Next

چین پاکستان کو کورونا وائرس ویکسین دے گا

Leave a Reply