turky-urdu-logo

ترکی نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں 21.35 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرے گا

نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں ترکی قرضوں کی واپسی کی مد میں 21.35 ارب ڈالر ادا کرے گا۔

ترک وزارت خزانہ کے مطابق 6 ارب ڈالر غیر ملکی قرضوں کی مد میں واپس کئے جائیں گے جس میں 1.6 ارب ڈالر سود کی رقم بھی شامل ہے۔

جنوری سے مارچ کے دوران مقامی قرضوں کی مد میں 15.36 ارب ڈالر واپس کئے جائیں گے۔ اس میں 4.6 ارب ڈالر سود کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ کے دوران 13 ارب ڈالر کے مقامی قرضے لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آئندہ تین ماہ میں ترکی نے 13 قسم کے بونڈز اور لیز سرٹیفکیٹس نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں ترکی غیر ملکی قرضوں سے اجتناب کرے گا۔

Read Previous

ترک اور روسی امن فوج کا مانیٹرنگ سینٹر دو ہفتوں میں آپریشنل ہو گا، صدر آذربائیجان

Read Next

ترکی میں ایک بار پھر کرفیو نافذ، پیر کو رات گئےختم ہو گا

Leave a Reply