
چین نے پاکستان کو کورونا وائرس کی 10 لاکھ ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو فون پر چین کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے چین کی ویکسین کو سرکاری طور پر مستند ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے 10 ویکسین جلد ہی پاکستان پہنچ جائے گی۔
پاکستان نے چین سے 12 لاکھ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی سرکاری سینو فارما سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ویکسین کی ڈیلیوری ممکن ہو گی۔
Tags: پاکستان میں کورونا وائرس