ترک مشہور اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو ترک گیم آف تھورونز بھی کہا جا تا ہے۔ اس ڈرامہ سیریل کی مقبولیت کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔
بھارت کے شہر حیدر آباد میں ارطغرل غازی کے ایک مداح نے "ارطغرل منڈی” کے نام سے ایک ریسٹورنٹ کھول لیا۔
ریسٹورنٹ کے دیواروں پر ڈرامہ کے مرکزی کرداروں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔
ریسٹورانٹ کے مالک جاوید خان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے مقامی لوگ اس ڈرامہ سیریل کی مذہب کی طرح پیروی کرتے ہیں اور اس علاقے میں عرب سیاح عموما آتے ہیں۔
اگرچہ ریسٹورانٹ کا نام ترکی سے متاثر ہو کر رکھا گیا ہے لیکن یہاں ترکش کھانے فلحال دستیاب نہیں ہیں۔
Tags: ارطغرل غازی