
ترکی میں بنائی گئی نئی گیم بین الاقوامی سطح پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔
ترکی کی کمپنی پروکسمیٹی گیمز کے ذریعے تیار کی گئی یہ گیم نئے سال کے بعد مقبول گیمینگ پلیٹ فارم سٹیم پر پہلی بار متعارف کروائی جائے گی۔
پروسمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گیم کا نام مشرقی ترک صوبے کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں موسم سرما میں درجہ حرارت منفی 35 ڈگری تک جاتا ہے۔
اس گیم میں کھلاڑیوں کو جمانے والے سخت موسم، بھوک ، پیاس اور قدرت سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
اس گیم کا مرکزی کردار تیلان ویران علاقوں سے سفر کرتے ہوئے راستے میں آنے والی مشکلات کا سامنا کرئے گا۔
یہ گیم 20 جنوری کو سٹیم کے پلیٹ فارم پر متعارف کروائی جائے گی۔