turky-urdu-logo

ترکی اور جرمنی کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون پر اتفاق

ترک وزیر دفاع حلوسی آقار  نے بیان میں کہا کہ ترکی اور جرمنی دفاعی و سلامتی کے شعبے میں ٹھوس اقدامات کریں گے۔

حلوسی آقار نے اپنے جرمن ہم منصب کرامپ کیرن باؤر سے مزاکرت  کے بعد  اپنے بیان میں بتایا کہ بیشتر معاملات پر ہمارے نظریات ملتے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ دفاعی و سیکیورٹی معاملات میں ٹھو س اقدامات  اٹھائے جائینگے،  جرمنی  کے ساتھ دفاعی سازوسامان کے حوالے سے   گہرا تعاون موجود ہے ا مید ہے کہ  آنے والے وقت میں اس ضمن میں مثبت  پیش رفت ہو گی ۔

آقار نے مزید کہا کہ جرمنی ترکی کے سب سے اہم اتحادیوں اور یورپ کی سلامتی و سیاسی شراکت داروں میں شامل ہے۔ علاوہ ازیں نیٹو ، یورپ میں تنظیم برائے سلامتی اور تعاون (او ایس سی ای) ، کونسل آف یورپ ، اور اقتصادی اداروں کارکن بھی ہے۔

Read Previous

فرانس میں کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھنے لگا

Read Next

ترکش بیس بال موسم سرما میں سب سے زیادہ پسند کیے جانےوالا کھیل

Leave a Reply