صدر ایردوان کی قیادت میں ہر شہری کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر سب سے زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ گذشتہ سال ترکی میں اسٹیٹ آف دی آرٹ 17 بڑے اسپتالوں کو آپریشنل کیا گیا۔ یہ تمام اسپتال ترکی کے 9 صوبوں میں ایک سال میں تعمیر ہوئے اور ان میں علاج معالجے کی جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
نئے اسپتالوں کی تعمیر سے کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں سہولت پیدا ہوئی۔ صدر ایردوان نے گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ ہر شہر کے لئے ایک سٹی اسپتال تعمیر کیا جائے گا جس میں علاج کی جدید سہولتیں دستیاب ہوں گی تاکہ لوگوں کو بڑے شہروں میں علاج کے لئے نہ جانا پڑے۔
نئے اسپتالوں کی فہرست:
6 مارچ 2020 میں مرسین یونیورسٹی انکولوجی اسپتال 14,500 مربع میٹر پر تعمیر کیا گیا۔ 150 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال ترکی کے مشرقی بحیرہ روم کے ساحلی شہر میں تعمیر ہوا جس سے مقامی لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتوں میں آسانی مل گئی ہے۔
30 مارچ 2020 کو استنبول میں اوکمیدانی ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسپتال کی تعمیر مکمل ہوئی۔ اس اسپتال کو کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر جمیل تاشجی اوغلو کے نام پر رکھا گیا۔ اس اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے علاج کی خصوصی سہولتیں دستیاب ہیں۔ 750 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال فی الحال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔ یہاں انتہائی نگہداشت یونٹ میں 99 بستر موجود ہیں۔
8 اپریل 2020 کو مارمرا یونیورسٹی پینڈک اینڈ ریسرچ اسپتال تعمیر کیا گیا۔ استنبول میں تعمیر ہونے والے اس اسپتال میں 829 سیسمک آئیسولیٹرز استعمال کئے گئے۔ یہ اسپتال بھی زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ استنبول کا یہ اسپتال 12 لاکھ مربع فیٹ پر تعمیر کیا گیا ہے۔
535 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں 62 ایمرجنسی رومز، 29 آپریشن تھیٹرز ہیں۔ یہاں آوٗٹ ڈور مریضوں کے لئے 195 کمرے تعمیر کئے گئے ہیں۔
18 مئی 2020 میں ایرزوروم سٹی اسپتال کا افتتاح ہوا۔ یہ اسپتال ترکی کے شمال مشرقی صوبے ایرزوروم میں تعمیر کیا گیا جس سے مشرقی اناطولیہ اور اس کے مضافاتی علاقے کے رہائشیوں کو علاج کی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ اسپتال 43 لاکھ مربع فیٹ رقبے پر تعمیر ہوا۔ اسپتال میں مریضوں کے لئے 914 کمرے تعمیر کئے گئے جس میں سے 786 سنگل اور 128 ڈبل رومز ہیں۔
31 مئی 2020کو استنبول میں ڈاکٹر مراد دلمنر ایمرجنسی اسپتال کا افتتاح کیا گیا۔ 432 بستروں کے اس اسپتال میں 16 آپریشن تھیٹرز ہیں۔
20 جون 2020 میں استنبول کی مارمرا یونیورستی اسپتال مکمل ہوا۔ 530 بستروں کے اس اسپتال میں 28 آپریشن تھیٹرز ہیں۔ یہاں کورونا وائرس کے ہزاروں مریضوں کا علاج مکمل ہو چکا ہے اور مزید مریض ابھی تک زیر علاج ہیں۔
4 جولائی 2020 کو استنبول میں ڈاکٹر لطفی کردار سٹی اسپتال کا افتتاح ہوا۔ 1105 بستروں کے اس اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے 145 یونٹس بنائے گئے ہیں۔ 250 آوٗٹ ڈور مریضوں کے کمرے تعمیر کئے گئے اور 45 آپریشن تھیٹرز ہیں۔
5 ستمبر 2020 کو پروفیسر ڈاکٹر سلیمان یلسین سٹی اسپتال استنبول میں تعمیر کیا گیا۔ 1146 بستروں کے اس اسپتال میں علاج معالجے کی جدید سہولتیں دستیاب ہیں۔
6 ستمبر 2020 کو جنوب مغربی ترکی کے بلیجیک شہر میں اسٹیٹ اسپتال کا افتتاح ہوا۔ 300 بستروں کے اس اسپتال میں 87 آؤٹ ڈور کلینکس، 11 آپریشن تھیٹرز اور 44 انتہائی نگہداشت کے یونٹس کام کر رہے ہیں۔
2 اکتوبر 2020 کو قونیا سٹی اسپتال کا افتتاح ہوا۔ 1250 بستروں کے اس اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے 256 یونٹس اور 108 ایمرجنسی یونٹس کام کر رہے ہیں۔ اس اسپتال میں 380 آوٗٹ ڈور کلینکس ہیں جبکہ 49 آپریشن تھیٹرز بھی تعمیر کئے گئے۔ اس اسپتال میں ایئر ایمبولینس کا ہیلی پیڈ بھی موجود ہے۔
13 نومبر 2020 کو تکریداغ اسماعیل فہمی سٹی اسپتال نے کام شروع کیا۔ 566 بستروں کے اس اسپتال میں 124 آوٗٹ ڈور کلینکس ہیں۔ 18 آپریشن تھیٹرز اور انتہائی نگہداشت کے 102 یونٹس کام کر رہے ہیں۔
15 نومبر 2020 کو لیفکوسا ایمرجنسی اسپتال شمالی ترک قبرص میں 20 ہزار مربع میٹر پر تعمیر ہوا۔ 100 بستروں کے اس اسپتال میں 6 آپریشن تھیٹرز ہیں۔
30 نومبر 2020 کو شمال مشرقی ترکی میں بیبرت اسٹیٹ اسپتال کا افتتاح ہوا۔ یہ اسپتال 200 بستروں پر مشتمل ہے۔
7 دسمبر 2020 کو بحیرہ اسود کے ساحلی شہر میں جائرسن یونیورسٹی ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسپتال نے کام شروع کیا۔ یہ اسپتال 350 بستروں پر مشتمل ہے۔
16 دسمبر 2020 کو باتمان ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسپتال کا افتتاح ہوا۔ 810 بستروں پر مشتمل یہ اسپتال 90 ہزار مربع میٹر پر تعمیر ہوا۔ اس اسپتال میں 18 آپریشن تھیٹرز اور انتہائی نگہداشت کے 130 یونٹس ہیں۔