ترکی نے چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کر دیا۔
ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بنیادی اختلافات میں سے ایک ہے۔
وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے تمام اراکین کو بیت المقدس کی تاریخی و قانونی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین ، اسرائیل کے منصفانہ ، جامع اور پائیدار حل کی خاطر ، بین الاقوامی اصول و قوائد کے احترام کی دعوت دی ہے۔