fbpx

ترکی نے 2020 میں بسوں کی برآمدات سے 1.52 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا

ترکی نے گذشتہ سال 2020 میں 99 ممالک کو چھوٹی اور بڑی بسوں کی ایکسپورٹس سے 1.52 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا۔

آتوموٹیوز انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ترک بسوں کی بڑی مارکیٹ یورپی یونین کے مختلف ممالک رہے۔ 2020 میں ترک آٹو انڈسٹری نے فرانس کو 28 کروڑ 67 لاکھ ڈالر، جرمنی کو 26 کروڑ 47 لاکھ ڈالر اور اٹلی کو 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی بسیں برآمد کیں۔

بسوں کی مجموعی ایکسپورٹس میں 45 فیصد برآمدات یورپی ممالک کو کی گئیں جہاں سے ترک تاجروں نے 68 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

ترک بسوں کی چوتھی بڑی مارکیٹ مراکش رہی جہاں ترکی نے ساڑھے سات کروڑ ڈالر کی بسیں برآمد کیں۔ جارجیا کو بسوں کی ایکسپورٹس میں 96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں ترک تاجروں نے پانچ کروڑ ڈالر کی بسیں برآمد کیں۔

سوئیڈن کو بسوں کی برآمدات 292 فیصد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ سعودی عرب کو بسوں کی ایکسپورٹس میں چار گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

ہماری حکومت میں ترکی مشکل وقت سے نکال کر ترقی کے سفر پر گامزن ہے، صدر ایردوان

اگلا پڑھیں

ترکی، عالمی وبا کے باجود غذا ئی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے