turky-urdu-logo

ہماری حکومت میں ترکی مشکل وقت سے نکال کر ترقی کے سفر پر گامزن ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے ان کی حکومت میں ترکی مشکل وقت سے نکل آیا ہے اور اب ترقی کا سفر جاری ہے۔

وہ استنبول کے صدارتی محل سے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ساتویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی آج ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہے۔ تعلیم، صحت عامہ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں ترکی نے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہم اپنے انتخابی منشور پر ہر صورت عمل کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشنز کئے ہیں۔ آج ترکی کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں۔ ترکی دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی روایات اور اقدار کے مطابق ہر مظلوم کی مدد کریں گے۔ ہمارے دل ہمیشہ مظلوموں کی مدد کے لئے دھڑکتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے اب تک جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے اپنی سیاسی طاقت کا ہر سطح پر بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ آج ہماری پارٹی مستقبل کی پارٹی ہے اور ترکی کو ہر بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترقی کا راستہ ترک عوام کی مدد کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہماری پارٹی نے صرف 2023 پر نظر نہیں رکھی بلکہ ہمارا منشور 2053 تک کے لئے ہے۔

Read Previous

صدر ایردوان نے تاجروں کو قرضوں کی واپسی میں چھ ماہ کی چھوٹ دے دی

Read Next

ترکی نے 2020 میں بسوں کی برآمدات سے 1.52 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا

Leave a Reply