turky-urdu-logo

صدر ایردوان نے تاجروں کو قرضوں کی واپسی میں چھ ماہ کی چھوٹ دے دی

صدر رجب طیب ایردوان نے ہاک بینک کی طرف سے تاجروں اور ہنرمند افراد کو جاری کئے جانے والے قرضوں کی واپسی میں چھ ماہ کی چھوٹ دے دی ہے۔

وہ استنبول میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے صدر دفتر سے ویڈیو لنک کے ذریعے دینیزل، مرسین اور اوشاک کے عہدیداروں اور پارٹی ورکرز سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ہاک بینک نے جن تاجروں اور ہنرمند افراد کو قرضے جاری کئے تھے ان کی واپسی میں یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک چھوٹ دی دے گئی ہے تاکہ تاجروں کو کیش کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بہتر انداز میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے پارٹی کے عہدیداروں سے رابطے میں رہتے ہیں کیونکہ دو سال بعد دوبارہ عام انتخابات ہونے ہیں اور ہمیں پوری تیاری کے ساتھ ان انتخابات میں حصہ لینا ہے۔

Read Previous

ترکی:مزید 5 ہزار 8 سو 60 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ہماری حکومت میں ترکی مشکل وقت سے نکال کر ترقی کے سفر پر گامزن ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply