جولائی کے مہینے میں ترکی کی قدری برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ روس کو کی گئی برآمدات میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے گلوبل رسدی زنجیر میں تعطلات اور عالمی ممالک کی روس کے ساتھ تجارت پر منفی اثرات کے مقابلے میں ترکی اپنی متوازن اسٹریٹجی اور موئثر خارجہ پالیسی کے ساتھ روس کے ساتھ تجارت کو خوبی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔جولائی میں ترکی کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 13،4 فیصد اضافے کے ساتھ 18 ارب55 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ترکی نے جولائی کے مہینے میں سب سے زیادہ قدری برآمدات روس کو کیں۔ اس مہینے میں روس کے ہاتھ برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 23 کروڑ69 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 60 کروڑ 90 لاکھ 68 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
اس دورانیے میں مقدار کی سطح پر بھی جن ممالک کے لئے برآمدات میں اضافہ ہوا ان میں روس کے بعد بالترتیب بلغاریہ، امریکہ، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کا نمبر آتا ہے۔
۔