ایمن الظواہری کے خلاف آپریشن سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، پاکستانی وزیر داخلہ

پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے آئین کے تحت ہی مذاکرات ہوں گے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاک فوج طالبان سے نمٹنے کی صلاحیت اور قوت رکھتی ہے۔سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کے لیے ہیں ، ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے فورسز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈرعمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے، اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے، خواتین اور بچے ساتھ ہیں توبات ہوسکتی ہے، طالبان سے بات چیت کا معاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائے ہیں۔

Read Previous

دنیا کی 100 بڑی دفاعی کمپنیوں کی فہرست میں تین ترک کمپنیاں بھی شامل

Read Next

ترکیہ نے گزشتہ ماہ سب سے زیادہ برآمدات روس کو کیں

Leave a Reply