
دنیا کی 100 بڑی دفاعی کمپنیوں کی فہرست میں تین ترک کمپنیاں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔
2022 کی لسٹ کے مطابق ترکیہ کی سب سے بڑی دفاعی کمپنی ایسیلان 49 ویں نمبر پر، ترکش ایرواسپیس انڈسٹریز 67 ویں نمبر پر اور روکستان 86 نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔
یہ اعدادو شمار امریکی ڈیفنس نیوز میں شائع کی گئی ہے۔
امریکہ میں شائع ہونے والی یہ نیوز دفاعی شعبے کی سیاست، کاروبار اور ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔
وہ 2000 سے دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنیوں کی آمدنی کے لحاظ سے درجہ بندی کی سالانہ فہرست شائع کر رہے ہیں۔