turky-urdu-logo

ترکی سمیت دیگر ممالک کا پوسٹ وائرس اقدامات پر تبادلہ خیال

میکسیکو ، انڈونیشیا ، جنوبی کوریا ، ترکی اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ نے  ویڈیو کونفرنسنگ  کے ذریعے ایک میٹینگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔پانچوں ممالک ایک غیر رسمی بلاک MIKTA کا حصہ ہیں.          

ایک ٹویٹ میں ، ترک وزیر خارجہ میلوت کاوسوگلو نے کہا: “آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایم آئی کے ٹی اے کے وزرائے خارجہ کی 17 ویں میٹنگ ہوئی۔ میٹینگ میں کوویڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور حالات معمول پر آنے پر MIKTA تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ” 

کانفرنس میں میکسیکو کے مارسیلو ایبرارڈ ، انڈونیشیا کے ریٹنو ایل پی مارسودی ، جنوبی کوریا کی کانگ کِنگ واہ اور آسٹریلیائی کی ماریسا پائیں نے شرکت کی۔

امریکہ میں قائم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ دسمبر چین میں ابھرنے کے بعد یہ وائرس  دنیا بھر میں 13.81 ملین افراد کو متاثر کر چکا ہے ، جبکہ اب تک  590،200 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

پوری دنیا میں اب تک 7.72 ملین سے زیادہ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Read Previous

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب۔

Read Next

سن 2019 میں 675،000 سے زائد افراد نے ترکی ہجرت کی۔

Leave a Reply