ملک کے شماریاتی اتھارٹی کے جاری اعداوشمار کے مطابق 2019 میں 675،000 سے زیادہ افراد دنیا بھر سے ترکی ہجرت کر کے آئے ہیں جو 2018 کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہیں۔
ترک شماریاتی ادارہ (ترک اسٹاٹ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، پچھلے سال 677،042 افراد ترکی رہائش پذیر ہوئے ، جن میں 578،488 غیر ملکی شہری اور 98،554 ترک شہری شامل ہیں۔
اعداد و شمار میں 54.4 فیصد مرد اور 45.6 فیصد خواتین شامل ہیں۔
ہجرت کرنے والوں میں سب سے بڑی تعداد عراقی شہریوں کی 14.5 فیصد ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ترکمنستان کے 13.8 فیصد شہری ہیں۔
افغانوں ، شامی اور ایرانی شہریوں تعداد بالترتیب 8.2 فیصد ، 7.5فیصد اور 7.3 فیصد رہی۔
ترک اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2019 میں ترکی ہجرت کرنے والوں میں 13.3 فیصد افراد 25-29 سال کی عمر کے ، 12.2 فیصد 20-24 سال کے درمیان اور 11.6 فیصد 30-4 عمر کے افراد شامل ہیں۔
45.3 فیصد تارکین وطن استنبول آئے ، اس کے بعد دارالحکومت انقرہ میں 9.2 فیصد ، انطالیہ میں 6.5 فیصد ، برسا میں 3.5 فیصد ، اور ازمیر میں 2.2 فیصد تارکین وطن آئے۔
اسی عرصے میں ، 330،289 ترک شہریوں نے بیرونے ممالک ہجرت کی ، جو 2018 سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔