turky-urdu-logo

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب۔

پوری دنیا میں بڑھتے ہوئے  کورونا وائرس کیسز   نے عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں کمی کو برقرار رکھا جس کی بدولت جمعہ کو خام تیل کی قیمتیں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ 

بین الاقوامی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی تجارت جمعرات کو 0.3  فیصد خسارے کے ساتھ 43.37 ڈالرز فی بیرل پر بند ہوئی جو کہ اب 43.24 ڈالرز فی بیرل فروحت ہو رہا ہے یومیہ تقریبا 1 فیصد خسارے میں ۔

دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری ہے جس سے تیل کی مجموعی طلب میں کمی واقع ہو رہی ہے اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سبب بن رہی ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کل تصدیق شدہ کیسز 3.5 ملین سے تجاوز کر گئے ہیں۔ برازیل میں کل کیسز 20 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہین، جبکہ بھارت میں کیسز کی تعداد اب ایک ملین سے زیادہ ہے۔

پٹرولیم برآمد کرنے ولے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور غیر اوپیک پروڈیوسرز  خام تیل کی موجودہ پیداوار کو آسان بنانے کے لیے 20 لاکھ بیرل فی دن کمی کے ساتھ سپلائی کا عمل باقی سال کے لئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس سے سپلائی کی طرف خدشات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ 

اوپیک پلس کے نام سے جانے جانے والے گروپ نے اگست کے آغاز سے اپنی خام تیل کی پیداوار کی موجودہ سطح 9.7 ملین بی پی ڈی سے کم کرکے 7.7 ملین بی پی ڈی کرنے پر اتفاق کیا۔  

Read Previous

صدر اردگان کی وین کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت

Read Next

ترکی سمیت دیگر ممالک کا پوسٹ وائرس اقدامات پر تبادلہ خیال

Leave a Reply