ترک ادارے برائے مذہبی امور کے سربراہ نے ڈنمار ک میں ترک مسجد پر ہونے والی حملے کی شدید مذمت کی۔
علی ارباش نے ٹویٹر پیغام میں کہا ، "ہم توقع کرتے ہیں کہ اسلام دشمن ذہنیت رکھنے والے نسل پرست گروہوں کی سرگرمیاں ، جو دن بدن بڑھتی جارہی ہیں ان کو روکا جائے اور مجرموں کو جلد سے جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔”
مسجد عابینرا کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے مسلم مخالف جملے لکھے گئے تھے۔
Tags: اسلاموفوبیا ترکی