
ترکی نے پولینڈ ریسلینگ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
ترک ریسلینگ فیڈریشن نے اعلان کیا کہ ترکی کی مردوں کی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم نے پولینڈ ریسلینگ ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
پولینڈ مقابلے میں مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہا جبکہ مالڈووا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی نے 4 طلائی ، 3 چاندی اور برونز کے 7 میڈل جیت کر چیمپین شپ اپنے نام کر لی۔
ایونٹ کے دوسرے دن ارحان ییلیسی 32 کلو گرام اور سلیمان کاردینیز 97 کلو گرام نے گولڈ میڈل جیتا ۔
اسکے علاوہ مردوں کی ریسلینگ میں عارف اوزون 92 کلوگرام نے چاندی کا میڈل اپنے نام کر لیا۔
مردوں کے 86 کلو گرام کلاس میں سلیم یاسر اور فاتح اردین نے برونز میڈل اپنے نام کیا۔
ترک خواتین کی ٹیم کے لیے ایوین دمیرین نے 50 کلو گرام کی کلاس میں برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔