
ماحولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت ترکی نے حیاتیاتی تنوع نقشے تیار کر لیے۔
ترکی میں قدرتی تحفظ اور قومی پارکس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ ( ڈی کے ایم پی ) کے ذریعہ شروع کیے گئے حیاتیاتی تنوع پروجیکٹ میں 13،409 پودوں اور جانوروں کے بارے میں تحقیق کی گئی ہے۔
2013 میں شروع کردہ اس منصوبے میں ڈی کے ایم پی نے 81 شہروں میں سے معلومات اکھٹی کی اور تقریبا اب تک 852،644 کے قریب حیاتاتی تنوع نقشے تیار کیے ہیں۔
اس تحقیق میں تقریبا 918 کے قریب ماہر اور ماہرین شامل ہیں۔
ان نقشوں میں پودوں اور جانوروں کے پائے جانے کی جگہ اور انکی زندگی کے بارے میں اہم تفصیلات دی گئی ہیں۔