turky-urdu-logo

استنبول اسٹاک مارکیٹ میں قطر 10 فیصد کا حصہ دار بن گیا

استنبول مارکیٹ کے 10 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد قطر ترک کیپٹل مارکیٹ کا پارٹنر بن گیا ہے۔

ترکی ویلتھ فنڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق قطر کی سرکاری انویسٹمنٹ کمپنی نے 200 ملین ڈالر کے حصص خریدے ہیں۔ قطر مزید 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ترکی ویلتھ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر سونمیز نے کہا کہ قطر کی سرکاری انویسٹمنٹ کمپنی کے نام استنبول اسٹاک مارکیٹ کے 10 فیصد شیئرز منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان طویل مدتی مالیاتی تعاون کی طرف یہ پہلا قدم ہے۔

قطر کی سرمایہ کاری سے استنبول اسٹاک مارکیٹ کی کارپوریٹ گورنینس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور مسقتبل قریب میں قطر اور ترکی کی سرکاری انویسٹمنٹ کمپنیاں مشترکہ طور پر ایک سرمایہ کار کمپنی شیئرز مارکیٹ میں لائیں گی۔

اس وقت ترکی ویلتھ فنڈ کے پاس استنبول اسٹاک مارکیٹ کے 80.6 فیصد اکثریتی حصص ہیں جبکہ باقی حصص مقامی مالیاتی اداروں کے پاس ہیں۔

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ایک سرکاری ویلتھ فنڈ ہے جو استنبول اسٹاک مارکیٹ کے 10 فیصد شیئرز کی مالک بن گئی ہے۔

Read Previous

ماحولیات کو بہتر بنانے کے اقدامات کے تحت ترکی نے حیاتیاتی تنوع نقشے تیار کر لیے

Read Next

ترکش سپر لیگ،سیواسپور کو گوزتیپ سے شکست کا سامنا

Leave a Reply