ترک وزیر صحت کے مطابق ، ترکی نے پیر کو ناول کورونا وائرس سے یومیہ 947 افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی ، جس کی بعد مجموعی تعداد 152،000 سے زیادہ ہو گئی۔
فرحتین کوکا نے ٹویٹر پر وزارت صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 152،364 ہوگئی ہے ، جبکہ 722 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاو کے اصولوں پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ، کوکا نے کہا کہ COVID-19 کیسز میں اضافہ مخصوص علاقوں میں شدت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ، “کل کے مقابلے میں ، کیسوں کی تعداد میں 30 کیسزکا اضافہ ہوا ہے جبکہ انتہائی نگہداشت سینٹرز میں مریضوں کی تعداد میں 5 اور وینٹیلیٹرپر مریضوں کی تعداد میں 1 کا اضافہ ہوا۔
ملک میں وبائی اموات سے ہلاکتوں کی تعداد 4،825 ہوگئی ہے ، اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 18 نئی اموات کی اطلاع دی گئی۔ ترکی میں مسلسل ساتویں دن یومیہ 20 سے کم ہلاکتوں کی ریکارڈ کی گئیں۔
گذشتہ روز صحت کی دیکھ بھال کرنے والے افراد نے اس مرض کے لئے 42،032 ٹیسٹ کیے ، جس کی بعد ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2.67 ملین سے تجاوز کر گئی۔ ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق 1،600 نئے انفیکشن کیسز کے ساتھ ملک بھر میں COVID-19 کے کیسز کی مجموعی تعداد 179،831 ہوگئی۔
اس وبائی مرض نے گزشتہ دسمبر چین کے شہر ووہان میں شروع ہونے کے بعد سے 188 ممالک اور خطوں میں 436،000 سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں جبکہ امریکہ ، برازیل اور روس اس وقت بدترین متاثر ممالک ہیں۔ امریکہ میں مقیم جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک دنیا بھر میں 8 ملین سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اب تک 3.83 ملین سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔