کورونا وائرس وبائی مرض کے باعث مووی تھیٹر بند ہونے اور ہالی ووڈ کے ریلیز کیلنڈر تاخیر کا شکار ہونے کے بعد فلم اکیڈمی نے پیر کو آئندہ سال کے آسکرز کو آٹھ ہفتوں سے لے کر 25 اپریل تک ملتوی کردیا۔
بہت ساری اسٹوڈیو بلاک بسٹرز اور انڈی آرٹ ہاؤس فلموں کو تھیٹروں کے دوبارہ کھلنے تک اپنی ریلیز کی تاریخوں کو ملتوی کرنا پڑا جبکہ آسکر کے قابل فلموں کی کٹ آف تاریخ میں بھی فروری کے اختتام تک دو ماہ کا اضافہ کیا گیا۔ اکیڈمی کے صدر ڈیوڈ روبین اور سی ای او ڈان ہڈسن نے ایک بیان میں کہا ، ” اہلیت کی مدت اور ایوارڈز کی تاریخ میں توسیع کرنے کا مقصد ، فلم سازوں کو ان کی فلموں مکمل کرنے اور ریلیز کرنے کی ضرورت فراہم کرنا ہے۔
Tags: آسکر