turky-urdu-logo

ترکی کی پاکستان میں دہشت گردی کے حملے پر اظہار تعزیت

ترکی نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حملے اور گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیائع پر پاکستان سے اظہارِ تعزیت کی۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حملے اور گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستان مسلح افواج کے 11 اہلکاروں کی شہادت پر ہمیں دلی افسوس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ” ہم، بلوچستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتےہیں۔ حملے اور ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وفات پانے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت اور زخمیوں کےلئے فوری صحتیابی کے خواہش مند  ہیں۔ ہم پاکستان کے برادر عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں”۔

Read Previous

ترکی: کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.15 ملین تک تجاوز کر گئی

Read Next

فٹ بال: باساکشیر کے کھلاڑی سکرتل میچ کے دوران زخمی ہوگئے

Leave a Reply