turky-urdu-logo

وباکے باوجود ترکی کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا رجحان برقرار

ترک وزارت نقل و حمل اور انفراسٹرکچر کے مطابق وبا کے باوجود ملک کے انفراسٹرکچر کے شعبے میں 5.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

عادل کاریسمائلوگلو نے دارالحکومت انقرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جب پوری دنیا وبا سے لڑ رہی تھی ، ترکی نے وبا کے خلاف تما م حفاظتی اقدامات کے ساتھ بڑے منصوبوں کا آغاز کیا۔

ترکی کا ہدف بڑی معشتوں میں شامل ہونا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ترکی ریل منصوبوں کو صنعتی شعبے اور ریلوے کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ، جس سے آمد و رفت کے اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ نئی ریلوے سرمایہ کاری ترکی کو ایک لاجسٹک پاور ہاؤس بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

Read Previous

ترکش تیراک ایمری سکی کا نیا ریکارڈ

Read Next

ترکش ایئرو اسپیس انڈسٹریز اور امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ میں معاہدہ

Leave a Reply