turky-urdu-logo

ترکش تیراک ایمری سکی کا نیا ریکارڈ

ترکش تیراک ایمری سکی نے نیا  یورپین ریکارڈ بنا لیا۔

ہنگری کے شہر بوداپست میں  ترک تیراک ایمری سکی نے  ایک اور یورپی ریکارڈ  قائم کیا۔

سکی نے انٹر نیشنل تیراکی لیگ میں مردوں کی 100میٹر  بریسٹ اسٹروک ریس 55.74 سیکنڈ میں مکمل کی ۔

اس زمرے میں جنوبی افریقہ  کے کیمرون وین دی برگ نے 55.61 سیکنڈ پر ریس مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سے قبل سکی نے 25.29 سیکینڈ میں مردوں کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک جیتنے پر یورپی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Read Previous

فٹ بال ،ترک کلب تربزنسپور میں تبدیلی

Read Next

وباکے باوجود ترکی کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا رجحان برقرار

Leave a Reply