
ترک وزارت صحت کے مطابق ترکی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹر پیغام پر کہا کہ "برطانیہ سے شروع ہونے والی کورونا وائرس کی اس نئی قسم کی تحقیقات کی جارہی تھیں اور برطانیہ سے آنے والے 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاہم احتیاطی تدابیر اپنا لی گئیں ہیں۔
برطانیہ سے ترکی آنے والی تمام پروازیں محدود مدت کے لیے بند کر دی گئیں ہیں۔
علاوہ ازیں متاثرہ افراد سے رابطے میں آنے والوں کو بھی قرنطینہ کر دیا گیاہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والا یہ وائرس خطرناک ہے لیکن اس سے اموات کی شرح کا تاحال کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔
Tags: ترکی کورونا وائرس