ترکی کے بڑے زرعی مراکز میں سے شانلی عرفہ کے دریائے فرات میں پرورش پانے والی مچھلیوں کی بیرون ملک مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جنوب مشرقی اناطولیہ پروجیکٹ (جی اے پی) کے ساتھ ہر شعبے میں ترقی پانے والے علاقے شانلی عرفہ کی زرخیز زمین اور پانی کی بہتات کی وجہ سے کئی شعبوں کی پیداوار میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ہے۔
شانلی عرفہ کے علاقوں میں سے بوزووہ، ہلوان، بیرےجیک، اور سیوراک میں تیار کیے جانے والے تلابوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ان تلابوں میں پرورش پانے والی مچھلیوں کی مقدار میں ہونے والے مسلسل اضافے کے بعد ان کو بڑی تعداد میں جرمنی، فرانس، بلجیم، رومانیہ اور روس کی طرح کے ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے۔
سالمن اور ٹراؤٹ جیسی نسلیں جرمنی ، فرانس ، بیلجیم ، رومانیہ اور روس جیسے ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔