turky-urdu-logo

ترکی کی پاکستان میں فوجی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

ترکی نے پاکستان کی فوج کے ایک قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے کہا ہے کہ پاکستان کے خیبر پختون خوا صوبے میں شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک فوجی قافلے پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ ترکی پاکستانی فوج کے ایک افسر سمیت چھ فوجی اہلکاروں کی شہادت پر افسردہ ہے۔

ترکی اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ شہیدوں پر رحم فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور دکھ اور خوشی کے لمحات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان کے شمالی وزیرستان میں ایک فوجی قافلے پر دہشت گرد حملے میں کیٹن سمیت چھ فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

Read Previous

روس اور شام ادلب میں جنگ کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب، ہیومن رائٹس واچ

Read Next

یونان کا ظالمانہ اقدام، مہاجرین روکنے کے لئے الیکٹرونک گیٹ نصب کر دیئے

Leave a Reply