TurkiyaLogo-159

یونان کا ظالمانہ اقدام، مہاجرین روکنے کے لئے الیکٹرونک گیٹ نصب کر دیئے

یونان نے ترکی کے ساتھ اپنی سرحد پر دو "لونگ رینج اکاوؐسٹک ڈیوائس” لگا دی ہیں۔ ان گیٹس کی تنصیب سے اگر کوئی شخص یونان میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا اس سے ایک تیز آواز نکلے گی جس سے قوت سماعت متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سرحد پار کرنے والے کو بجلی کا ایک زور دار جھٹکا بھی لگے گا۔

یونان نے مہاجرین کی آمد روکنے کے لئے چار ڈرون طیارے، 15 تھرمل کیمرے، پانچ تیز رفتار کشتیاں اور 10 بکتر بند گاڑیاں بارڈر سیکیورٹی فورس کے حوالے کر دی ہیں۔

یونان شمال میں ترکی کے ساتھ ملنے والی سرحد پر نئی باڑ بھی لگا رہا ہے۔ یہ باڑ 27 کلومیٹر طویل ہو گی اور آٹھ مقامات پر واچ ٹاور بھی بنائے جا رہے ہیں

Alkhidmat

Read Previous

ترکی کی پاکستان میں فوجی قافلے پر حملے کی شدید مذمت

Read Next

پاکستان اور ترکی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم

Leave a Reply