fbpx
ozIstanbul

ترکی: گائے کے دودھ کی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ، مرغی کے گوشت کی پیداوار میں معمولی کمی

گذشتہ مالی سال 2020 میں ترکی میں گائے کے دودھ کی پیداوار 3.5 فیصد اضافے کے بعد 98 لاکھ ٹن ہو گئی۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق ڈرنکنگ ملک کی مجموعی پیداوار 16 لاکھ ٹن رہی جس میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

گائے کے دودھ سے پنیر کی پیداوار 10 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 39 ہزار 800 ٹن ہو گئی۔

بھینس اور بھیڑ کے دودھ سے پنیر کی پیداوار میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا جو 27 ہزار 400 ٹن رہی۔ ترکی میں دہی کی پیداوار 11 لاکھ ٹن ہو گئی جبکہ نمکین لسی کی پیداوار 5 لاکھ 87 ہزار 800 ٹن ہو گئی۔

خشک دودھ کی پیداوار 35 ہزار 600 ٹن جبکہ مکھن 78 ہزار 600 ٹن اور ملائی کی پیداوار 41 ہزار 500 ٹن رہی۔

مالی سال 2020 میں ڈیری مصنوعات کی ایکسپورٹس 10 فیصد کم ہو کر 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی۔ عراق، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بنگلہ دیش ترک ڈیری مصنوعات کے بڑے خریداروں رہے۔

مرغی کا گوشت

مرغی کے گوشت کی پیداوار 0.1 فیصد کی معمولی کمی کے بعد 21 لاکھ ٹن رہی۔ گذشتہ مالی سال میں ایک ارب 20 کروڑ مرغیاں زبح کی گئیں۔ مرغیوں کے انڈوں کی پیداوار 0.6 فیصد کمی کے بعد 19 ارب 80 کروڑ رہی۔

پچھلا پڑھیں

سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ عبدالحمید کی 103 ویں برسی آج منائی گئی

اگلا پڑھیں

بیرون ملک تعلیم کے لیے ترکی بہترین انتخاب ہے

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے