turky-urdu-logo

امریکہ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت ختم کرے، ترکی

ترک معاون خصوصی ابراہیم کلن نے امریکہ سے پی وائے ڈی/ وائے پی جی کی معاونت ختم کرنے کی درخواست کی۔

ابراہیم کلن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” امریکہ کو  پی وائے ڈی/ وائے پی جی کی امداد نہیں کرنی چائیے۔ اور فیٹو کی سرگرمیوں کو روکنا چائیے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ بہت سارے نئے وعدوں کے ساتھ آئی ہے اور ان کا دعوا ہے کہ وہ پچھلے دور حکومت کے مقابلے میں نئے اقدامات اٹھائیں گے۔  کلن نے گذشتہ ہفتے نئی امریکی حکومت  سے پہلے رابطے کے طور پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ٹیلی فون پر  بات  کی ۔

گفتگو میں ہم نے تمام معاملات پر تفصیل سے بات کی۔  تقریبا ایک گھنٹے تک گفتگو جاری رہی۔

"ہم نے متنازعہ امور اور ان امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جن کے حل کے لیے مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان تین بنیادی مسئلے ہیں۔

"پہلا  مسئلہ  S-400اور  اس سلسلے میں   CAATSA پابندیوں کا نفاذ اور ترکی کو F-35 پروگرام سے ہٹانا۔ دوسرا [سابق صدر بارک] اوبامہ کے  دور  حلومت سے امریکہ کی پی وائی ڈی / وائی پی جی کو جاری مدد ۔ تیسرا ، فیٹو ابھی بھی امریکہ میں آزادانہ طور پر ترکی کے خلاف اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے”۔

معاون خصوصی کے مطابق  یہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ تین بنیادی مسئلے ہیں جن کی وجہ سے  تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

Read Previous

آذربائیجان: تین گیس فیلڈز سے 950 ارب کیوبک گیس کے نئے ذخائر دریافت

Read Next

3 ماہ میں ترک گیمز 20 ملین صارفین نے ڈاونلوڈ کی

Leave a Reply