turky-urdu-logo

یمن میں زخمی امدادی کارکن ایئر ایمبولینس کے ذریعے ترکی واپس پہنچ گیا

ADEN, YEMEN – OCTOBER 24: A member of the Turkish Red Crescent Ali Can Budak, who was injured in an armed attack in the southern port city of Aden, Yemen, is being transported to Turkey on October 24, 2020. ( Mutlu Erdem – Anadolu Agency )

ترکی نے یمن میں ایک مسلح حملے میں زخمی ہونے والا اپنا امدادی کارکن ایئر ایمبولینس کے ذریعے واپس بلا لیا۔

ترکش ریڈ کریسنٹ کا امدادی کارکن علی جان بودک میں ایک مسلح حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

علی جان کو ایدن کے النقیب اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کے دماغ کا آپریشن کیا جائے گا۔

ترک وزارت صحت نے کہا ہے کہ زخمی امدادی کارکن کی طبیعت بہتر ہے تاہم مسلح حملے میں اس کے سر پر چوٹ آئی تھی۔ اس کے دماغ کا آپریشن کیا جائے گا۔

ترکش ریڈ کریسنٹ ایک انسانی ہمدردری کی تنظیم ہے جس کا ترکی اور دیگر ممالک میں امداد کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔

Read Previous

فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر مشاورت کے لئے واپس بلا لیا

Read Next

پلیز ڈونٹ ٹچ می، ترکی میں بجلی کے کرنٹ سے بچاو کا جدید نظام نصب

Leave a Reply