turky-urdu-logo

ترکی نے جدید جنگی ہیلی کاپٹر کے انجن بنانے کی مہارت حاصل کر لی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی تمام قسم کے انجن ڈیزائن کرنے اور انہیں مقامی طور پر تیار کرنے میں خود کفیل ہو گیا ہے۔

استنبول کے صدارتی محل سے توساس انجینئر انڈسٹریز میں ہیلی کاپٹر کے پہلے انجن کی تیاری کی ایک تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس انجن کی تیاری کے بعد ترکی دفاعی صنعت کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سو فیصد مقامی طور پر تیار ہونے والے انجن سے ترکی کو بیرونی دنیا سے انجن کی خریداری نہیں کرنی پڑے گی اور توساس انجن انڈسٹریز ترکی کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس خطے میں ہم رہتے ہیں وہاں ایک مقامی مضبوط دفاعی صنعت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ترک دفاعی صنعت نے خطے کے دیگر ممالک کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مقامی انجن کی تیاری سے ہائی ٹیک امپورٹس میں 60 ملین ڈالر کی کمی آئے گی اور ترکی کو دوسرے ملکوں کی ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگی ہیلی کاپٹرز کی مانگ مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب ترکی یہ جدید جنگی ہیلی کاپٹر ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ اس وقت ترکی ان سات ممالک میں شامل ہے جو گیس ٹربائن انجن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Read Previous

وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے، آرمینیا کی اپوزیشن

Read Next

کاراباخ پر فرانسیسی پارلیمنٹ کی قرار داد ایک مکمل تباہی ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply