turky-urdu-logo

کاراباخ پر فرانسیسی پارلیمنٹ کی قرار داد ایک مکمل تباہی ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کاراباخ پر فرانسیسی قرار داد ایک مکمل تباہی ہے۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس آرگنائزیشن آف سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن یورپ (او ایس سی ای) کے منسک گروپ کا چیئرمین ہے اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں اس طرح کی قرار داد دراصل ایک بہت بڑا سکینڈل ہے۔

فرانسیسی پارلیمنٹ نے جمعہ کو ایک قرار داد منطور کی ہے جس میں کاراباخ کو ایک آزاد ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ آذربائیجان نے از خود سے حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملک پر چڑھائی کی۔ آذربائیجان نے صرف اپنے مقبوضہ علاقوں کی لڑائی لڑی ہے۔ ان علاقوں کی جن پر آرمینیا گذشتہ 30 سال سے قابض تھا۔

آذربائیجان نے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے اندر رہتے ہوئے کئے ہیں۔ جس طرح آرمینیا نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا آذربائیجان نے کسی ایک آرمینیائی شہری پر حملہ نہیں کیا۔

فرانسیسی پارلیمنٹ کی قرار داد پر صدر ایردوان نے کہا کہ کسی ملک کی خود مختاری کے حقوق پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے اس اقدام کا سخت نوٹس لے کیونکہ اس طرح بہت سے ملکوں کی خود مختاری اور آزادی خطرے میں پڑ جائے گی۔ صدر ایردوان نے کہا کہ یورپ کو اس پالیسی سے سب سے زیادہ نقصان ہو گا کیونکہ یورپ کا موجودہ سیاسی اتحاد ایک بہت ہی خونی اور بڑی جدوجہد کا دور ہے۔

Read Previous

ترکی نے جدید جنگی ہیلی کاپٹر کے انجن بنانے کی مہارت حاصل کر لی، صدر ایردوان

Read Next

ترکی میں خطاطی کا عالمی مقابلہ آئندہ سال اپریل میں ہو گا

Leave a Reply