turky-urdu-logo

ترکی میں خطاطی کا عالمی مقابلہ آئندہ سال اپریل میں ہو گا

البرکہ ترک بینک نے اسلامی خطاطی کرنے والے تمام خطاطوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی خطاطی کے نمونے بھیجنا شروع کر دیں۔

بینک ہر تین سال بعد اسلامی خطاطی کی عالمی نمائش منعقد کرتا ہے اور کامیاب خطاطوں میں انعامی رقم تقسیم کی جاتی ہے۔

یہ مقابلہ 2005 سے جاری ہے اور ہر تین سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

آئندہ سال 15 اپریل کو خطاطی کی عالمی نمائش استنبول میں منعقد ہو گی جس میں کامیاب امیدواروں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

بینک نے ترکی کے سات ماہرین خطاط کی ایک جیوری تشکیل دے دی ہے۔ اس جیوری میں ترک ماہر خطاب اوگر درمان، حسن شلبی، خسرو سوباشی، سواش جاوید، علی تائے، محمد اوزشے اور داوٗد بکتاش شامل ہیں۔

اس عالمی نمائش میں ترک اور غیر ملکی خطاطوں کی خطاطی کے نمونے رکھے جائیں گے۔

کامیاب امیدواروں میں 6 لاکھ ترکش لیرا انعام کے طور پر تقسیم کئے جائیں گے۔

Read Previous

کاراباخ پر فرانسیسی پارلیمنٹ کی قرار داد ایک مکمل تباہی ہے، صدر ایردوان

Read Next

ترکی کسی دھمکی پر جھکے گا نہ ہی بلیک میلنگ برداشت کرے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply