ترک وزات داخلہ نے ترکی کے چودہ صوبوں میں مہندی اور منگنی کی تقریبات سمیت کچھ سماجی سرگرمیوں پو پابندی عائد کر دی۔
ہدایت نامہ جس میں کورونا وبا کے خلاف اٹھائے گئے کچھ نئے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے صوبائی گورنریشپ کو بھیجا گیا ۔
صوبوں میں دارالحکومت انقرہ ، شمال مغربی صوبہ برسا ، وسطی ترکی کا چورم ، قیصری ، کونیا اور یوزگٹ ، جنوبی صوبہ ادانا ، جنوب مشرقی دیار باقر ، گازیانتپ ، مردین ، شانورفا ، وان صوبوں کے ساتھ ساتھ ملک کے مشرق میں آر اور ایرزورم شامل ہیں۔
ان چودہ صوبوں میں شادی کی تقریبات ایک گھنٹے تک محدود کر دیں گئیں جبکہ شادی ہال میں کرسیاں سماجی فاصلوں کے قواعد کے مطابق ترتیب دی جائیں گئیں اور رقص کرنے والا حصہ بند ہو گا۔ شادی میں کسی قسم کا کھانا یا مشروب سوائے پانی کے پیش نہیں کیا جائے گا۔
پینسٹھ سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور پندرہ سال سے کم عمر بچت جو دلہا اور دلہن کے سگے رشتے دار نہیں ہیں شادی میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔
شادی کی تقریب میں اقدامات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک پولیس افسر شادی میں شریک ہو گا۔