turky-urdu-logo

ترکی نے قانون کی خلاف ورزی پر ٹوئٹر اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

ترکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور پنٹرسٹ پر اشتہارات پر پابندی عائد کر دی۔  ترکی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے یہ لازم کیا گیا تھا کہ وہ ترکی میں اپنا نمائندہ مقرر کرین لیکن ٹوئٹر اور پنٹرسٹ ترکی میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے مین ناکام رہے۔

اس قانون کی خلاف ورزی کی بنیاد پر  پہلے جرمانی عائد کیے گئے اور اب دونوں پلیٹ فارمز پر  اشتہارات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

فیس بک نے حال ہی میں ترکی میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل لنکڈن، یو ٹیوب، ٹک ٹاک، ڈیلی موشن اور  روسی ویب سائٹ VKontakte   بھی ترکی میں اپنا نمائندہ مقرر کرنے پر رضا مندی کا اظہار کر چکی ہیں۔  

Read Previous

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اسلام دشمنی کا مرکز بنا دیا ہے، صدر آزاد کشمیر

Read Next

صدر ایردوان مسلم دنیا کے نڈر سیاسی رہنما ہیں، عبداللہ گل

Leave a Reply