turky-urdu-logo

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اسلام دشمنی کا مرکز بنا دیا ہے، صدر آزاد کشمیر

پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو اسلام دشمنی کا مرکز بنا دیا ہے جہاں مودی حکومت صرف اس بنیاد پر عوام پر ظلم کر رہی ہے کہ یہاں کے لوگ مسلمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی برسر اقتدار جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کا مقبوضہ کشمیر کے لئے ایجنڈا صرف نفرت اور مسلمانوں کو الگ تھلگ رکھنے کا ہے۔ یہ بھارتی حکومت کی ہندوتوا پالیسی ہی ہے جس کا خمیازہ کشمیر کے عوام اسلام دشمنی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ کشمیر کے عوام صرف مسلمان ہونے کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اس خطے کو مودی حکومت نے دنیا بھر میں اسلام دشمنی کا مرکز بنا دیا ہے۔ یہاں قابض بھارتی فوج سرکاری سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ہر روز نئے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کا زیر تسلط علاقہ کشمیر کا حصہ ہے اور کشمیر پاکستان کا ہے۔ بھارت اس علاقے پر پچھلے 74 سال سے قابض ہے۔ مقبوضہ وادی کے لوگ ہمارے ہی عوام ہیں اور ایک وقت آئے گا جب مقبوضہ وادی کے عوام کو آزادی نصیب ہو گی۔

Read Previous

البانیہ کے گلوکار کا ترک صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا انداز

Read Next

ترکی نے قانون کی خلاف ورزی پر ٹوئٹر اشتہارات پر پابندی عائد کر دی

Leave a Reply