turky-urdu-logo

ترکی، آوارہ جانوروں کو خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات

ترک کمپنی کی تیار کردہ آٹومیٹک فوڈ مشین "ماماماتیک” ری سائیکل کیا جانے والا کچرا اکٹھا کرنے اور آوارہ جانوروں کو کھانا کھلانے کا کام سر انجام دے گی۔

کمپنی کے سربراہ مہمت اکاے نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ترکی میں نافذ کرفیو کی وجہ سے آوارہ جانوروں کو خوراک تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خوراک نا ملنے کی وجہ سے جانور بیمار ہو رہے تھے اور نوزائیدہ جانوروں کی جان کو بھی خطرہ تھا۔ اس مقصد کے تحت ہماری کمپنی نے آوارہ جانوروں کی بہتر نشونما کے لیے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یہ مشین بنائی۔ علاوہ ازیں اس مشین کا بنیادی مقصد ری سائیکل کیا جانے والا کچرا اکٹھا کرنا تھا۔

اور اس کے دوران ہم نے سوچا کہ ہم گلیوں میں انسانوں کے وفادار دوستوں کی نشونما کا خیال رکھیں۔ ہمارا مقصد نوجوان نسل اور بچوں کو ماحولیاتی آگاہی اور جانوروں سے محبت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ ہم نے یہ مقصد پورا کر لیا ہے۔

Read Previous

ترکی، وائرس کیسز میں اضافہ مزید پابندیوں کا اعلان

Read Next

ترکی میں کورونا کے دو ہزار تین سو نئے کیسز رپورٹ

Leave a Reply