turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا کے دو ہزار تین سو نئے کیسز رپورٹ

ترک وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار 343 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کل کیسز کی تعداد تین لاکھ 82 ہزار 842 ہو گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اٹھارہ سو 17 مزید مریض وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 28 ہزار 824 ہو گئی۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں 79 کے اضانے کے ساتھ کل تعداد دس ہزار 481 تک پہنچ گئی۔

ایک دن میں ایک لاکھ 46 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ترکی نے چودو ملین کورونا ٹیسٹ کیے۔

عالمی سطح پر وبا کے کیسز کی تعداد 47 ملین سے تجاوز کر گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہو گئی۔
گزشتہ دسمبر میں چین سے آغاز کے بعد یہ وبا اب تک 190 ممالک اور خطوں میں پھیل چکی ہے۔

اس وقت امریکہ، برازیل اور انڈیا متاثرہ ترین ممالک ہیں۔

Read Previous

ترکی، آوارہ جانوروں کو خوراک کی فراہمی کے لیے اقدامات

Read Next

صدارتی سمفنی آرکسٹرا 3 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا

Leave a Reply