ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا۔
صدر ایردوان نے انقرہ میں کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیئر ڈریسر ، شادی ہالز ، سوئمنگ پولز ، اسپورٹس کمپلکس ، تھیٹر ، سینما گھر ، کنسرٹ ہالز اور دیگر مقامات رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیا۔
کیفے اور ریسٹورانٹ بھی 10 بجے بند کر دیے جائیں گے البتہ ڈیلیوری سروس دس بجے کے بعد بھی جاری رہے گی۔
ایردوان نے مزید کہا کہ ان اقدامات کے تحت ملک بھر میں نجی اور سرکاری اداروں کے اوقات کار میں بھی کمی کی جائے گی۔ صدر نے اعلان کیا کہ ترکی مقامی طور پر تیار کردہ ویکسین موسم بہار میں عوام کے لیے دستیاب کر دے گا۔
Tags: ترکی میں کورونا وائرس